مرادن میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Bus Accident

Bus Accident

مردان (جیوڈیسک) کاٹلنگ میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مسافر بس نواحی قصبے پلے سے مردان آرہی تھی کہ کاٹلنگ میں واقع پل پر بے قابو ہوکر نہر میں جاگری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جنہوں نے 6 افراد کی لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا ہے تاہم اب بھی کئی مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پل پر موجود بارش کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔