مردان: بارش سے دو مکانوں کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

Roof Collapses

Roof Collapses

مردان (جیوڈیسک) مردان میں بارش کے باعث دو مکانوں کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مردان کے علاقوں ہاتھیان اور عبدالرحمان کلی میں مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

واقعات میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔