مردان : خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا

Police

Police

مردان (جیوڈیسک) مردان پولیس پر حملے کی کوشش ناکام حملہ آور ہدف کونشانہ بنانے سے پہلے ہی مارا گیا۔ سائیکل سوار خودکش حملہ آور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حملہ آور نے خودکش دھماکے سے پہلے پولیس قافلے پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں کی حاضر دماغی کام کر گئی اور فائر کھول دیئے جس سے خودکش جیکٹ پھٹ گئی۔

دھماکے سے تین اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ قریب کھڑی گاڑی اور رکشے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے سائیکل پر بندھے ہوئے پانچ کلو بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا۔