ماریا شروپووا کی فاتحانہ واپسی، شٹٹ گارٹ اوپن میں پہلا میچ جیت لیا

Maria Sharapova

Maria Sharapova

سٹٹگارٹ (جیوڈیسک) ماریا شراپووا کی ڈوپنگ کیس میں پابندی ختم، ٹینس کوئین نے پندرہ ماہ بعد کورٹ میں واپسی کو یادگار بنا لیا۔ روسی ٹینس سٹار شٹٹ گارٹ اوپن میں جلوہ گر ہوئیں۔

سابق عالمی نمبر ون کا اطالوی حریف روبرٹا ونچی سے جوڑ پڑا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

پہلا سیٹ ماریا شراپووا کے نام رہا۔ روسی سٹار نے سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں ماریا شراپووا نے چھ چار سے فتح سمیٹ کر میچ جیت لیا۔