شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں، دبنگ خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کی محبت اور ان کی زندگی میں آنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے لیکن اب دبنگ خان نے اپنی شادی سے متعلق بتادیا ہے۔

بھاری میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ شادی کرنے سے گریز کیوں کرتے ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی اچھی خاتون سے ملیں گے تو شادی کرلیں گے اور ساتھ ہی سلو میاں نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں اور جب وہ بڑے اور بالکل ذمہ دار ہوجائیں گے تو شادی کرلیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان کے معاشقے بالی ووڈ میں زبان زدعام ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے متعدد خبریں بھی اخبارات اور میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔