شادی چھپ کر نہیں سب کو بتا کر کروں گی، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو ادکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت شہرت کے ساتویں آسمان پر ہیں اور وہ اپنے فلمی کیریئر کو بھرپور انجوائے کر رہی ہیں۔

وہ جہاں جاتی ہیں ان دنوں ان سے ایک سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ وہ گھر کب بسا رہی ہیں۔

اگر چہ اس سوال کا جواب دے دے کو وہ تھک گئی ہیں مگر میڈیا ہر لمحے ان کی تاک میں رہتا ہے۔ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر ان سے ان کے ممکنہ لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو پریانکا چوپڑا کو کہنا پڑا کہ شادی چھپ کر نہیں سب کو بتا کر کروں گی۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تو مجھے کسی نے انگوٹھی تک نہیں پہنائی، جس دن کوئی آکر مجھے انگوٹھی پہنادے گا اسی روز اپنے پرستاروں سے سب کچھ شیئر کر دوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ کسی اچھے سے لائف پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔