نکاح خواں نے سلمان خان کا نکاح پڑھانے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے لیا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ میں جہاں ان کی اداکاری نے سب کو ہی گرویدہ بنا لیا ہے اور فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے جب کہ فلم میں سلو میاں نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے جس میں انہیں شادی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے لیکن فلم میں نکاح کے مناظر کو مہنگا ترین نکاح قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے مولانا فرید الزماں کو فلم ’’سلطان‘‘ میں انوشکا شرما کے ساتھ نکاح پڑھانے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا۔

دوسری جانب مولانا فریدالزماں کاکہنا تھا کہ فلم میں سلمان کا نکاح پڑھانے میں 20 منٹ لگے اور یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جب کہ نکاح کے بعد سلمان سے حقیقی نکاح پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے جلد ہی شادی کی نوید سنائی اور دعا کا کہا۔