شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کیلیے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے، ریما خان

Reema Khan

Reema Khan

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کے لیے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے‘ میں زندگی کا ہر فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کرتی ہوں اسی وجہ سے ہم خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار ریما خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیار محبت کی ہونے والی شادیاں انتہائی کم کامیاب ہوتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ اگر پیار اور محبت برقرار رہے تو ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اور میرے شوہر تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں اور ہمارے پیار محبت میں کمی نہیں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔