شہید محمد نذیر مومند کی پانچویں برسی بھر پور انداز میں منائی گئی

Mohmand Agency Meeting

Mohmand Agency Meeting

مومند ایجنسی : مومند ایجنسی کے سرحدی دیہات کونگ تحصیل خویزی کے مقام پر عوامی شاعر شہید محمدنذیرمومند کی پانچویں برسی بھر پور انداز میں منائی گئی جس میں مشہور پشتو فلم اور سٹیج ڈرامہ کے اداکار اور شاعر نعیم مخلص مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزی سب ڈویژن پیر عبداللہ شاہ ،پی پی پی کے ڈاکٹر فاروق افضل مومند،پی ٹی ائی کے سا جد خان اور اے این پی مومند ایجنسی کے صدر نثار مومند نے بھی شرکت کی ۔شہید نذیر مومندکے بیٹے تفسیر مومند نے اس موقع پر کہا کہ میرے والد نے اس علاقے میں امن و امان ، او ر تعمیر و ترقی کے لئے بیش بہا ادبی خدمات انجام دیئے جو کہ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے ادبی خدمات کو زندہ رکھا جاسکے۔

وہ ایک شاعر کے ساتھ ساتھ ایک سچے اور رحم دل انسان اور والد بھی تھے۔نظامت کے فرائض حیران مومند نے ادا کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محمد نذیرمومندکے ادبی خدمات کو سراہا اور ان پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔جبکہ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہید نذیرمومندکے نا م پر حکومت تاریخی یادگار یا لائبریری کا قیام عمل میں لائیں تاکہ ان کا نام اور کام زندہ رہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ خویزی دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مگر بدقسمتی سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی سے دور رکھا گیاہے ۔ اس کے باوجود اس خطہ نے نذیر مومند جیسے شخصیات کو پیدا کیا ہے اور انکا مشن کوجاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیو نکہ گزشتہ جنگ و جدل کی وجہ سے علاقہ ہذا سے تعلق رکھنے والے میں محمدنذیر مومند اور کئی آہم مشران شہید کئے گئے ہیں اور علاقے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اسلئے اب وقت اگیا ہے کہ ہم سب ملکر اس علاقہ کی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار اداکرسکیں مقررین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ غلنئی تفریحی پارک کو ایمل خان مومند کے نام سے منسوب کیا جائے ۔اور یہی شہید محمد نذیر مومند کا مشن تھا۔

اس پر وقار تقریب میں سیاسی رہنماوں ،مقامی مشران ،نوجوانان علاقہ اور دور دراز سے آئے ہوئے شعراء کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Mohmand Agency Meeting

Mohmand Agency Meeting

Mohmand Agency Meeting

Mohmand Agency Meeting