شہید عبداللہ مراد فٹ بال ٹورنامنٹ میں احمد دائود کلب اور جیلانی اسپورٹس کی فتح

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کلمتی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں احمد دائود فٹ بال کلب نے مد مقابل اظہر اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی۔

کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جیلانی اسپورٹس نے دُر محمد گرین فٹ بال کلب کو 2-0سے ٹھکانے لگا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے شکیل نے دونوں گول اسکور کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی گڈاپ سوشل آرگنائزیشن کے صدر ظفر احمد کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض علائوالدین اور عطاء نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔