شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی۔ مسلم لیگ ن سویڈن

PML-N Sweden

PML-N Sweden

سٹاک ہوم (نمائیندہ خصوصی) شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلے بروز ہفتہ پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کا ایک تعزیتی اجلاس سٹاک ہوم کےایک مقامی ریسٹورانٹ میں زیر صدارت صدر مسلم لیگ ن سویڈن چوہدری غلام محمد بھلی منعقد ہوا جس میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی اور پاک فوج وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔‏دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستانی عوام کا مقدر نہیں۔‏آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہنی چاہئے۔

اجلاس میں سیہون شریف پر دہشت گرد خملے کی بھی پرزور مزمت کی گئی۔اس تعزیتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی۔ چیف آرگنائیزر مسعود منہاس۔سینئر نائب صدر جنید نواز چوہدری۔ ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ رضوان بھٹی۔نائب صدر غلام حسن۔سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ۔اور سیکرٹری انفارمیشن عمیر ضیابھٹی۔ نے شرکت کی۔