ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو شکست دیدی

Master Tennis Tournament

Master Tennis Tournament

اوہائو (جیوڈیسک) امریکہ میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے جیرسی جانووکس نے فرانسیسی حریف گیل مونفلس کو شکست دے دی۔

اوہائو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے ٹاپ سیڈ ڈ پلیئر جیرسی جانووکس نے عالمی نمبر چودہ فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دے دی۔
ایونٹ کے اس میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے خوب جان لگائی مگر فتح جیرسی جانووکس کے حصے میں آئی ، انھوں نے چھ چار اور سات پانچ کے سٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔