مستونگ جیسی گھنائونی کارروائی سے عزم کمزور نہیں ہو گا، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان کو دہشتگردی اور بے امنی سے نجات کیلئے متفقہ لائحہ تیار کرنے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس تھوڑی دیر میں گورنر ہائوس میں شروع ہوگی۔

سانحہ مستونگ کے بعد سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، قومی سیاسی قیادت کو صوبے میں امن و امان پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے دشمن گھناونی کارروائیوں سے ہمارا عزم کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے۔

آج صبح وزیراعظم کوئٹہ پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔