میچ فکسنگ، کرکٹر گلام بودی پر 20 سال تک پابندی عائد

Gulam Bodi

Gulam Bodi

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہنسی کرونیا کے بعد کرکٹ کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

سابق پروٹیز کرکٹر گلام بودی پر حالیہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سیزن میں میچ فکسنگ کا الزام تھا جس کا اعتراف کرنے پر کرکٹ بورڈ نے گلام بودی پر 20 سال تک کرکٹ کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آل راؤنڈر پر پابندی انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے گی گئی ۔ گلام بودی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 2 ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔