دوستانہ میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کی کامیابی

Young Azad Football Club

Young Azad Football Club

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی میں دوستانہ میچ کھیلا گیا۔

دوستانہ میچ میزبان ٹیم ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی اور کراچی کی قدیم ٹیم سعودیہ اسپورٹس ملیر کے درمیان کھیلا گیا جسے میزبان ٹیم ینگ آزاد فٹ بال کلب نے 4-3سے سعودیہ اسپورٹس کو شکست دیکر جیت لیا۔

کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر گرائونڈ میں موجود شائقین نے شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی ینگ آزاد کی جانب سے فارورڈ سعید نے نہایت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گول اسکور کئے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد نور نے ایک گول اسکور کیا۔

سعودیہ اسپورٹس کی جانب سے شیری نے 2جبکہ دانیال نے ایک گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے روح رواں محمد رمضان پیر جی اور صدر حاجی لیاقت علی نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور مہمان ٹیم سعودیہ اسپورٹس کو دوستانہ میچ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس میچ کو فہد خان نے سپر وائز کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر