پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا

Peshawar Zalmi and Karachi Kings

Peshawar Zalmi and Karachi Kings

دبئی (جیوڈیسک) پی ایس ایل میں آج ایک اور اعصاب شکن جنگ، دبئی کا ہوگا میدان، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں سے ایک کا ہو گا قصہ تمام، میگا ایونٹ کا یہ میچ سیمی فائنل بن گیا جو رات 9 بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل کے لیگ مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ایک میچ میں جیت پشاور زلمی کے نام رہی جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے فتح پائی۔ موجودہ فارم اور لگاتار فتوحات کی وجہ سے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سمی کی پشاور زلمی بھی کمار سنگاکارا الیون کو مزہ چکھانے کیلئے تیار ہے۔ آج کی فاتح ٹیم 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ بڑے ٹورنامنٹ کا بڑا فائنل کھیلے گی۔