مٹیاری کے قریب آئل ٹینکر، کار میں تصادم، 5 جاں بحق

Matiari

Matiari

مٹیاری (جیوڈیسک) مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور کار کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

کار سوار فیملی میر پور سے خیر پور جا رہی تھی کہ سعید آباد کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی جس سے کار میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ ایک بچی اور خاتون زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ پولیس نے ٹینکر قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔