بات کوئی خاص بھی نہ تھی

اپنے آپ میں تو کھبی نہ تھا
اور اپنے پاس میں بھی نہ تھی

فضا بھی تھی سوگوار کچھ
اور گلوں میں باس بھی نہ تھی

کیسے ملتے بچھڑے ہوئے
درمیاں کوئی آس بھی نہ تھی

محبتوں کے کیا زمانے تھے
جب دلوں میں کوئی پھانسی بھی نہ تھی

حائل ہوئیں کچھ مجبوریاں ورنہ
دوری تو ہمیں راس بھی نہ تھی

توبھی دل سے محسوس کرے
زندگی اتنی اداس بھی نہ تھی

بس اپنی اپنی اناء کے بکھیڑے تھے
ورنہ بات کوئی اتنی خاص بھی نہ تھی

Mrs. Jamshed Khakwani

Mrs. Jamshed Khakwani

مسز جمشید خاکوانی