مولانا عبدالعزیز کی 25 فروری تک ضمانت منظور

Maulana Abdul Aziz

Maulana Abdul Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے سول سوسائٹی کے مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور متنازع تقریر کرنے کےمقدمات میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مولانا عبدالعزیز اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ان کی پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پچیس فروری تک ضمانت منظور کرلی۔

مولانا عبد العزیز کے خلاف سول سوسائٹی کےاحتجاجی مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراؤنڈ میں متنازع تقریر کرنے پر تھانہ آب پارہ میں 2مقدمات درج ہیں۔