مولانا فضل الرحمن نے تحفظ حقوق نسواں کی مخالفت اور مضبوط مئوقف اپناکر قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔ اقبال انجم

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

لاہور (محمد علی) جمعیت علماء اسلام تحصیل کے سینئر راہنما ماسٹر محمد اقبال انجم نے کہاہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے پنجاب حکومت کی طرف پنجاب اسمبلی سے واپس کئے جانیوالے تحفظ حقوق نسواں کی بھرپور مخالفت اور مضبوط مئوقف اپنا کر اپنی پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرنیکا حق ادا کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل کے صدر قاری محمد اسلم فاروقی، حافظ محمد نور، محمد منیر چوہان، ملک شاہد اقبال، ملک محمد عمر ریاض، محمد عثمان حیدر اور ملک محمد عمر دراز بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے تحفظ کے بل کی صوبائی اسمبلی سے منظوری سے پہلے علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل سے راہنمائی لینی چاہیے تھی مگر افسوس ایسا نہیں کیا گیا، بل کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اظہار تشویش کیا ہے، اسلام میں خاوند اور بیوی کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے قرآن و سنت سے راہنمائی ہمارے لئے بہتر اور ضروری ہے۔