مولانا صوفی محمد طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل

Central Jail Peshawar

Central Jail Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کر دیا گیا۔

سینٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا۔

جہاں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کر دیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔