یومِ مئی سائیکل ریس یکم مئی کو ہو گی۔ غلام محمدخان‎

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسو سی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم مئی کے موقع پر یکم مئی کو کراچی ٹریفک پولیس کے اشتراک اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے سائیکل ریس کا انعقاد کررہی ہے جس میں قومی اور بین الاقومی 50 سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ اس کا اعلان ریس کے چیف آرگنائزر اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان نے کیا۔ ریس ریلوے اسٹیڈیم سے شروع ہوگی اور شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر نیشنل بینک ہیڈ آفس آئی آئی چندریگر روڈپر اختتام پذیر ہوگی ریس کا افتتاح انٹرنیشنل سائیکلسٹ الطاف حسین کریگے۔ ریس میں مدعو سائیکلسٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریس کے آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ یا نذر بلوچ سے 25 اپریل تک رابط قائم کریں۔ ریس کیلئے ADIG ٹریفک طاہر احمدنورانی کی قیادت میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوریس کے انتظامات کرے گی۔