مئی کیلئے بجلی 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی تین روپے 32 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے مئی میں 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ فرنس آئل ریکارڈ سستا ہونے کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو گئی۔

مئی میں 9 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ مئی میں بجلی کی پیداوار پر آنے والی فی یونٹ لاگت 3 روپے 49 پیسے رہی۔

اس لئے صارفین کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ کے الیکٹرک اورماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔