یکم مئی عالمی یوم مزدور (لیبر ڈے) کے موقع پر تقریبات کی سیکورٹی کے حوالہ سے مراسلہ جاری

Security

Security

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یکم مئی عالمی یوم مزدور (لیبر ڈے) کے موقع پر تقریبات اور ریلیوں کے انعقاد کے موقع پر امن امان کی بحالی اور سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مختلف مزدور اور ٹریڈ یونین کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کریں گے اور اس ضمن میں انتظامیہ اور پولیس کا میسر رابطہ نہایت ضروری ہے۔

جس کے تحت امن و امان کی بحالی اور پرامن پروگراموں کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔