میئر کراچی شہریوں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچائیں، فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : متحدہ اور پیپلز پارٹی کی ناقص حکمت عملی اور غلط حکمرانی کے باعث 70 فیصد کما کر دینے والے شہر کراچی گندگی و غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4 مجید کالونی کے چیئرمین فیروز خان نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے بتایا کہ آج سے 30 سال پہلے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات دستیاب تھی جس میں گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم ملتی تھی۔صحت کے ادارے آج سے زیادہ بہتر کام کرتے تھے، پینے کا صاف پانی گھروں میں آتا تھا، KTC ٹرانسپورٹ دستیاب تھی۔

مہنگائی نہ ہونے کے باعث کراچی کے شہری خوشحال زندگی گزاررہے تھے۔ عالم علی نے میئر کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچائیں کیوں کہ یہ روزانہ زائد کرائے کی مد میں 1کروڑ سے زائد رقم بھتہ وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی لسٹ کے مطابق کرایہ کم سے کم 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 17 روپے ہے جبکہ کراچی میں لوکل کرایہ 15 سے 60 روپے وصول کیا جارہا ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت