یہ ہے زمانہ کوئی برا نہ منانا میئرز، ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے کسی کرپٹ آدمی کو آگے نہیں آنے دیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif News

Shahbaz Sharif News

Shahbaz Sharif News

Shahbaz Sharif News

بوچھال کلاں (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میئرز ، ڈپٹی میئرز ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمینوں کے لئے کسی کرپٹ آدمی کو آگے نہیں آنے دیں گے یہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی واضح پالسیی اور فیصلہ ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کر کے ایک مرتبہ پھر 2013 ء میں مسلم لیگ (ن) کو دیئے جانے والے مینڈیٹ کی تائید پر مہر ثبت کی ہے ۔ عوام کا قرض تبھی اتارا جا سکتا ہے کہ منتخب نمائندے اور ہم سب مل کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز سہگل آبا د ضلع چکوال میں الف نون پیرنٹس فائونڈیشن کے زیر اہتمام نو تعمیر شدہ کے پی ایس ایس S) (KPS سیکنڈری سکول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سنیٹرر لیفیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، بیگم عفت لیاقت چوہدری وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک سلیم اقبال ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ، مہوش سلطانہ راجہ کے پی ایس ایس S) (KPS سیکنڈری سکول سہگل آباد کے سر پرست اعلی ، معروف بینک کاروسماجی شخصیت ملک اشرف نوابی ، اقبال لکھانی ، جہانگیر صدیقی ،سکول کے ایگزیٹو ڈارئریکٹر کر نل (ر) طاہرصابر ، حافظ منیب الازہری کے علاوہ کمشنر راولپنڈی کپٹن (ر) زاہد سعید ,ڈی- سی- او چکوال محمود جاوید بھٹی، ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود ، سنئیر سرکاری ا حکام، سکول کے اساتذہ اور معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد اس موقع پر موجو د تھی ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں چئیر مینوں اور میرز کے انتخابا ت کے موقعے پر صرف ایسی قیادت کو آگے لیا جائے گا جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر یں۔

سڑکوں ، گلیوں ، نالوں ، پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولتوں اور عوام کے بنیاد ی مسائل محنت اور جان فشانی سے حل کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے دیہی علاقوں کے لئے سڑکوں کی بہتری اور تعمیرنو کے لئے جامع پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت اس سال 50 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور 2018ء تک کھیت تا منڈی سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 150 ارب کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جنوبی پنجاب سے ایک بڑے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے اور تین سالوں میں 70 ارب روپے سے دیہی علاقوں میں ساڑھے تین کروڑ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا ئے گا۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ کے پی ایس ایس S) (KPS سیکنڈری سکول کے انتہائی شاندار کلاس روم اور سہگل آباد کے دیہی علاقے میں ایک معیاری سکول کا افتتاح کر کے ایک دلی مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چکوال کے ارکا ن اسمبلی و منتخب نمائندے با لخصوص مخیر حضرات آگے بڑھ کر لوگوں کو تعلیم وصحت کے منصوبے شروع کرنے کے لئے کام کریں وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر کے پی ایس ایس S) (KPS سیکنڈری سکول اور علاقہ میں تعلیم اور علاج معالجہ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی تمام تر ممکنہ معاونت کا یقین دلایا۔وزیر اعلی نے اپنی آمد کے فوراََ بعد سکول کے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اورسکول کا دورہ کر کے زیر تعلیم ننھے بچوں سے بھی گفتگو کی ۔ کے پی ایس ایس S) (KPS سیکنڈری سکول کے سرپرست اعلی ملک اشرف نوابی نے خطبہ استقبالیہ میں سکول کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات پر روشنی ڈالی۔