میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، راجہ ضرار سجاد

Raja Zarar

Raja Zarar

فیصل آباد (نامہ نگار خصوصی) میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، جمہوریت کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کی سوچ آمرانہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے ،چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی ملک مخالفین سے نہیں بنتی جو کہ ان کے چہروں سے جمہوریت کا پردہ ہٹنے کے بعد واضح ہورہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماء راجہ ضرار سجاد نے راجہ والا میں منعقدہ خصوصی نشست میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر ہونیوالے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور مشکل کی ہر گھڑی میں صحافیوں کے شانہ بشانہ ہوں انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے میڈیا ورکرز کی صحت وسلامتی کیلئے دعا گو ہوں اور سیاسی کارکن ہونے کی حیثیت سے حملہ آور جماعت کا مستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی قوم کی آواز اور رسائی کا بہترین زریعہ کا کردار ادا کرتا ہے اور قوم کی آواز دبانے والوں کیلئے یہ وقت شرمناک اور لمحہ فکریہ ہے مجھے افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سوچ آمرانہ ہے۔