بحیرۂ روم سے 3 ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گيا

Immigrants

Immigrants

میلان (جیوڈیسک) اطالوی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب موجود 17 کشتیوں سے مدد کی اپیلیں کی گئی۔ ان کشتیوں میں سوار 3 ہزار افراد کو آئرلینڈ، جرمنی اور بلجیئم کے جہازوں کے ذریعے بچایا گیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران انہوں نے 3 کشتیوں کو رسکیو کیا اور ان میں موجود 217 افراد کو بچالیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ان کشتیوں سے 17 لاشیں بھی ملی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اپریل کے اواخر تک کم از کم 40 ہزار افراد نے بحیرۂ روم کو عبور کرنے کی کوشش کی جن میں سے کم از کم ایک ہزار 826 افراد ہلاک ہوئے۔