بحیرہ روم میں چھوٹی کشتیوں میں سوار ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

Illegal Immigrant

Illegal Immigrant

میلان (جیوڈیسک) اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

اٹلی کی بحریہ نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 ہزار 427 افراد کو بچالیا ہے، بچائے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بحیرہٴ روم میں غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 750 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مختلف ممالک کے بحری جہازوں نے سمندر میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔