پی سی ایف اے کا ماہانہ اجلاس رواں سال کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار اور سال 2018 کے حوالہ سے حکمت عملی طے کی گئی

PCFA AJLAAS VIENNA

PCFA AJLAAS VIENNA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا 2017 کا آخری ماہانہ اجلاس 15 دسمبر کی شام پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکے سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ کی رہائش گاہ باجوہ ہاوس میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم، پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،فنانس سیکرٹری محمد انور، جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار، میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ اور سہیل اصغر باجوہ نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز باوا سید غضنفر علی شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمدنے اجلاس کی کاروائی کو اگے بڑھاتے ہوئے سال 2017 میں پی سی ایف اے کی جانب سے منعقدکیے گے پروگرامز کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور اجلاس میں موجود شرکاء نے اب تک کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ۔اجلاس میں اگلے سال 2018 میں قومی ،مذہبی اور ثقافتی پروگرامز منعقد کرانے پر مشاورت کی گی جس پر متفقہ طور پر منظوری دے دی گی اور اجلاس میں پی سی ایف اے کی دو سالہ مدت پوری ہونے کے بعد الیکشن کب ہونگے اور الیکشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مکمل مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ایک تین رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی جو الیکشن کے معاملات کو حتمی شکل دے گی۔

اجلاس میں یوتھ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گی ۔اجلاس میں صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشدباجوہ اور چیرمین مجلس عاملہ لالہ محمد حسین خان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔فنانس سیکرٹری محمد انور نے اجلاس میں بتایا کہ تمام ممبران کی فیس پی سی ایف اے کے بنک اکاونٹ میں جمع ہوچکی ہے میں تمام پی سی ایف اے کی قیادت اورممبران اور کوآرڈینیٹر ز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے فنانس کے معاملات میں میرئے ساتھ تعاون کیا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اسی طرح اگلے سال بھی میرئے ساتھ تعاون کریں گے۔

اجلاس کے آخر میں صدر ندیم خان کی سالگرہ کا کیک ندیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرکاٹا اور سب نے ندیم خان کو سالگرہ کی مبارک بادی ۔حاجی محمد ارشد باجوہ کی جانب سے اجلاس شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ اجتمائی دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں پی سی ایف اے مجلس عاملہ کے ڈپٹی چیرمین حافظ نعیم آف ہورن اور جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد نے زاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے اور اجلاس کی تمام کاروائی سے متعلق دونوں راہنماوں کواگاہ کر دیا گیا جس پر اُنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔