مودی نواز ملاقات فوٹو سیشن سے آگے نہیں بڑھے گی۔ افضل سندھو

Afzal Sindhu

Afzal Sindhu

مصطفے آباد /للیانی(ناصر سندھو سے) مودی نواز ملاقات فوٹو سیشن سے آگے نہیں بڑھے گی۔ بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل قصور کے صدر محمد افضل سندھو نے روس میں ہونے والی پاکستانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارتی ایجنسی را کی دخل اندازی اور آئے روز پاکستانی باونڈری لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں سمیت مسلہ کشمیر جیسے اہم معاملات پر بات کرنے کے لیے ہماری قیادت کوجرات اور دلیری کی ضرورت ہے۔

بھارت لاتوں کا بھوت ہے جو کبھی باتوں سے نہیں مانے گا۔ہمارے حکمرانوں کو بھارت کو یہ بات بتا دینی چاہیے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے طاقت نہیں بلکہ بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو بڑھاوا دیکر امن کی بات کرے تو سمجھ لینا چاہیے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔