آدھے سر کا درد، دل کی پوری بیماری

Head Pain

Head Pain

ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ خصوصاً خواتین اگر آدھے سر کے درد کی شکار ہوں تو وہ مستقبل میں عارضہ قلب کی شکار بھی ہوسکتی ہیں ۔ مائیگرین سے قبل یا دوران درد مریض کی آنکھوں کے سامنے روشنی کے جھماکے نظر آتے ہیں ۔ بلائنڈ سپاٹ کے ذریعے منظر کا کچھ حصہ دکھائی نہیں دیتا اور خود کو متوازن رکھنا دشوار ہوتا ہے۔ اسے ‘اورا’ کا نام دیا گیا ہے۔

جن افراد میں اورا نمایاں ہوتا ہے وہ فالج کے شکار ہوسکتے ہیں ۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں جرمنی اور امریکہ کے کئی مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا۔ خواتین کو دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جبکہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔

ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصاً اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب ، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی پچاس فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔