درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری پر محفل جشن بہاراں بسلسلہ ام العیدین عید میلاد النبی کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام محفل جشن بہاراں بسلسلہ اُم العیدین عید میلاد النبی ۖ درگاہ شاہ جیلانی چاندپوریسجادہ نشین و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی محفل میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان سید محمد ریحان قادری ،حافظ کلیم اللہ ،حسان بن خورشید ،اسلم حسانی اور فیصل نقشبندی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے محفل میں ملک کے جید علماء اکرام مفتی اشرف گورمانی،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین شاہ،مفتی محمد مرتضیٰ مہروی کے علاوہ خلفاء اکرام علامہ جیلانی چاند پوری کے مریدین کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر شرکاء محفل نے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کی قیادت میں درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر پاکستان کے تحفظ ،سلامتی ،شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔