محسود قبائل کا دھرنا ختم، حکومت کی 1 ماہ میں مطالبات پورے کرنیکی یقین دہانی

Sit

Sit

اسلام آباد (جیوڈیسک) محسود قبائل کا 10 روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔ حکومت نے راوٴانوار کی گرفتاری سمیت مظاہرین کے تمام مطالبات ایک ماہ میں پورے کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

نون لیگ کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مظاہرین کے تمام مطالبات پورے کرنے کی تحریری یقین دہانی کروا دی ہے۔ مظاہرین کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ 3 روز پہلے ہونے والی ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ نقیب اللہ محسود قوم کا بیٹا ہے۔

راوٴ انوار کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانا ہماری ذمہ داری ہے، فاٹا میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تیز کیا جائے گا اور بارودی سرنگوں سے جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے نقیب اللہ محسود کے نام سے جنوبی وزیرستان میں کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔