میلبورن ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Melbourne Test

Melbourne Test

میلبورن (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج میلبورن میں کھیلا جا رہا ہے۔ بڑے معرکے کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

راحت علی کی جگہ سہیل خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آؤٹ آف فارم بلے باز نک میڈنسن کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دیا گیا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ساٹھ ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ برسبین میں سمتھ الیون نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انتالیس رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔