مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/05/2015

Wedding

Wedding

ملک ظریف ایڈوکیٹ کو ممبر آف ڈسٹر کٹ پیس (امن) کمیٹی کا ممبر بنے پر مبارکباد
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے ملک ظریف ایڈوکیٹ کو ممبر آف ڈسٹر کٹ پیس (امن) کمیٹی کا ممبر بنے پر مبارکباد، ملک ظریف ایڈوکیٹ اسے سے قبل مسلم لیگ ن لائرز فورم کے نائب صدر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک ظریف ایڈوکیٹ کو ممبر آف ڈسٹر کٹ پیس(امن)کمیٹی کا ممبربننے پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myo قصور چوہدری طارق سعید خاں، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سماجی رہنما فاروق احمد خان،چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ قصور کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

نو منتخب ضلعی ممبر آف ڈسٹر کٹ پیس(امن)کمیٹی ملک ظریف ایڈوکیٹ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرقہ ورانہ تعصب کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ، خصوصی طور پر محرم الحرام، رمضان المبارک اور عید میلاد النبیۖ کے تہوار پر امن طریقے سے منانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے، امن، محبت، صبر اور برداشت کے ماحول کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروائے کار لائیں گے اور انشا اللہ ڈسٹرکٹ قصور کو امن کا گہوارہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے عزم کیا کہ ڈسٹرکٹ قصور کو امن کے حوالے سے پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وڈانہ میں تجاوزات کی بھر مار، حادثات معمول بن گئے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وڈانہ میں تجاوزات کی بھر مار، حادثات معمول بن گئے، اعلی حکام نے چھپ سادہ لی، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ میں تجاوزات کی بھر مار اہل علاقہ کی مشکلات کا اضافہ کا سبب بننے لگی، جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، تجاوزات قائم کرنے والے افراد نے سروس روڈ کو ذاتی جاگیر بنا لیا، منع کرنے والے افراد سے جھگڑا کرنا وطیرہ بن گیا۔

اہل علاقہ کی طرف سے متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جو اہل علاقہ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف و ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126