رکن جماعت اسلامی ایوب علی خان انتقال کر گئے، منعم ظفر خان، محمد یوسف اور اسحاق تیموری کی تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اورحلقہ ایریا کے دیرینہ رکن ایوب علی خان گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اشرف میں ادا کی گئی۔

تدفین Cایریا قبرستان میں کی گئی۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جنرل سیکریٹری محمد یوسف، نظم ضلع، امیر جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اسحق تیموری اور نظم زون نے ایوب علی خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔