سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز خان حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں، چوہدری مشتاق

Sardar Naseem Ahmed

Sardar Naseem Ahmed

راولاکوٹ (نامہ نگار) عباس پور حلقہ نمبر ایک کی ممتاز شخصیات چوہدری مشتاق، سردار رائیس، محمد خمید، سردار اسد، سردار ساجد، محمد شانو، سردار محمد علی خان، اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز خان حلقہ نمبر ایک میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں اُنھوں نے محمود گلی سے لیے کر چمبہ گلی تک بلا تفریق رنگ و نسل کام کروائے ہیں اُن کے دور میں عباس پور حلقہ نمبر ایک کے ہر شہری کے مسائل اُس کی ہلیز پر حل ہوئے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اِسی وجہ سے ہم سردار نسیم احمد سرفراز خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں مسلم لیگ (ن) نے اگر سردار نسیم احمد سرفراز خان کو حلقہ نمبرا یک سے ٹکٹ نہیں دیا تو ووٹ کی توقع نہ رکھیں اگر کسی اور اُمیدوار کو ٹکٹ دیا گیا تو ووٹ کی قوت سے گھر بھیج کر دم لیں گئے اُنھوں نے کہا کہ اِس مرتبہ اگر مسلم لیگ (ن) کی پارٹی قیادت (ن) لیگ کی سیٹ جیت کی صورت میں چاہیتی ہے تو ٹکٹ نسیم احمد سرفراز خان کو ہر صورت میں دینا ہو گا نہیں تو نقصان اُٹھانا پڑے گا جس کی تمام تر ذمہ دار ی پارٹی قیادت پر ہو گی۔

کامران ارشد نمائندہ راولاکوٹ آزادکشمیرفون نمبر03328567202