کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 19/9/2017

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے چنار ڈائلسز سنٹر بھمبر کا دورہ کیا میڈیکل سپرئٹنڈنٹ ڈاکٹر فدا حسین نے ممبر قومی اسمبلی کو ہسپتال کے مختلف شعبوں ،زیر علاج مریضوں اور مریضوں کے علاج کے بارے میں بریفنگ دی ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر انتظامیہ کو غریب عوام کی خدمت کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی بھمبر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فدا حسین ، چوہدری جمیل سلطان، راجہ التماس خان، چوہدری محمد امجد ، پروفیسر محمد ارشاد، ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری ، ملک عرفان ، لالہ محمد افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ، حافظ صغیر احمد چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی کوٹلہ ارب علی خان، چوہدری ٹکا خان تبسم ، ملک افتخار ملکہ، راجہ علی اصغر نندوال و دیگر معززین بھی انکے ہمراہ تھے۔

کوٹلہ ارب علی خان( )دکھی انسانیت کی خدمت اور غریب و نادار مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے ان کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی بہت بڑا کار خیر ہے غریب لوگ علاج کیلئے اپنی جائدادیں تک بیچ دیتے ہیں لیکن پھر بھی علاج کی بہتر سہولت انھیں میسر نہیں ہوتی جولوگ بھی اپنا علاج خود کرانے کی اہلیت نہیں رکھتے چنار فری ڈائیلسز سنٹر مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے خیالا ت کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابدر ضا نے بھمبر میں چنار فری ڈائیلسز سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تما م لوگوں کو چاہئے کہ اس ادارے میں بڑھ چڑھ کر معاونت کریں۔ اس ادارے میں ہر مریض کا مساوی بنیادوں پر مفت علاج ہور ہاہے جس میں کسی غریب امیر میں کوئی فرق نہیں۔ آج اس ادارے میں آکر دلی خوشی ہوئی ہے کہ ابھی درد دل رکھنے والے بہت سے انسان معاشرے میں موجودہیں۔ایم این اے چوہدر ی عابد رضا نے بورڈ آف گورنرز اور ادارے کے ممبران اور تمام افراد جنہوں نے اس کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چنار فری ڈائیلسز سنٹرکے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔ ان کا کہناتھاکہ مغربی ملکوںکے ہسپتالوں کے معیار کے مطابق ہسپتال بنا کر عوام کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ میری تمام درد دل رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ اس سنٹر کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالیں۔ بلاشعبہ یہ ایک اجر عظیم ہے جس میں لوگوں کو ایک نئی زندگی فراہم کی جارہی ہے لوگ اپنے پیاروں کے ڈائلسز بغیر کسی معاوضے کے کروا کر زندگی کے حسین پل ان کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( )چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے سول ہسپتال کوٹلہ میں پولیوکی مہم کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے سول ہسپتال کوٹلہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اورانچارج ہسپتال ڈاکٹر اورنگزیب کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سول ہسپتال کوٹلہ کے علاوہ بنیادی مرکزصحت خیر گھنسار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری آصف رضا کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب نے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔ عوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ لوگوں کا اداروں پراعتماد بحال کرنا ہوگا۔ ہر بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر ز کی تعیناتی یقینی بنا لی گئی ہے۔ لوگوں کو عطائیوں کے چنگل سے نکل کر تجربہ کار مستند معالجین کا انتخاب کرنا ہوگا۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوچکی ہے۔ خستہ حال بلڈنگز اب ایک ماڈرن ہسپتال کا روپ دھار چکی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کے معائنے کے دوران ہسپتالوں کی ادویات کے سٹورز کا بھی مکمل جائزہ لیا۔