کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 3/8/2017

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مصروف ترین دن گذارہ ضلع بھر سے آئے ہوئے چیئرمین یونین کونسلز اور معززین سے خصوصی ملاقاتیں کیں انکے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے چوہدری عابد رضا سے ملک میں جاری سیاسی صورت حال پر پریس کوٹلہ ارب علی خان کے سابق صدر چوہدری فیصل گجراور فیاض انجم نے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں جاری موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ہونے والی ملاقاتوں کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر قومی اسمبلی چوہدری عا بد رضا نے وائس چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری شعیب کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی عطا فرمائیں اور چوہدری شعیب اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

کوٹلہ ارب علی خان( )حکومت پنجاب کی موثر قانون سازی اور جامع حکمت عملی کے تحت عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریاں لوگوں کی توقعات کے مطابق ادا کر رہے ہیں اور حقیقی معنوں میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا ضلعی حکومتوں کو فعال کرنے کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی انکی دہلیز پر فراہمی اور نظام زندگی کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہ دی جس کے باعث عوام محرومی اور مایوسی کی شکار ہوئے لیکن حکومت پنجاب کی توجہ عوام کی محرومیوں کے خاتمہ پر ہے کیوں کہ جب تک معاشرے میں انصاف اور مساوات کا بول بالا نہ ہو اس وقت تک ترقی نا ممکن ہے انھوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کیے گئے سیاستدانوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ اب قوم بیدار ہو چکی ہے اور مکر و فریب کا زمانہ گزر چکا بد عنوان سیاستدان قومی وسائل پر پھر سے ڈاکہ ڈالنے کے خواب چھوڑ دیں 2018 کے الیکشن میں موسمی بٹیروں اور موقع پرست نام نہاد سیاست دانوں کو ایک بار پھر عبرتناک شکست سے دوچار کرکے ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔