ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے بلیک میل کیا جا رہا ہے : رابطہ کمیٹی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ چھوڑنے والوں کے الزامات، رابطہ کمیٹی کا موقف بھی آ گیا۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر تین دہائیوں سے ایم کیو ایم کو ختم کرنے اس کے قائد کو راستے سے ہٹانے اور مہاجر عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے کوشاں رہے ہیں۔

تمام تر سازشوں کی ناکامی کے بعد اب متحدہ کو ٹکڑے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے الزام لگایا کہ ارکان اسمبلی کو وفاداریاں بدلنے کیلئے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

گرفتار کارکنوں پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے سچے کارکنوں کی وفاداری کو نہیں خریدا جا سکتا۔