ارکان کی عدم دلچسپی؛ کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کا کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس شروع ہوا تو ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 342 کے ایوان میں صرف 35 ارکان موجود ہیں جس پر اسپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس ملتوی کر دیا۔