میموری کارڈز میں فحش تصاویر اور موویز بھرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میموری کارڈ فحاشی کا چلتا بھرتا سینما گھر، میموری کارڈز میں فحش تصاویر اور موویز بھرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں کمسن بچے اور نوجوان نسل تیزی سے بے راہ روی کی شکار ہونے لگے۔

موبائل شاپش دیگر دوکانوں مین میموری کارڈ بھرنے والے کمپیوٹرز آپریٹرز نے اپنے کمپیوٹرز میں فحش تصاویر اور موویز رکھی ہوتی ہیں جس کمسن بچوں اور نوجوان نسل سے منہ مانگی رقم وصول کرکے ان کے میموری کارڈ فل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل برائی کا شکار ہو رہے ہیں اور دل دہلا دینے والی خبریں سننے کو ملتی ہے، جس کے ذمہ دار چند روپوں کی خاطر فحش تصاویر اور موویز بھرنے والے ہیں ، اہل علاقہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سے سخت کاروائی کا مطالبہ۔