حضور نبیۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ طارق پہاڑ

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) حضور نبیۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا آپ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کی پھتروں اور کنکریوں نے بھی گواہی دی اور ستون اور کھجور بھی آپ کے فراق میں رو پڑی۔ آج ہم حضورۖ کی تعلیمات کو چھوڑ کر اغیار کے پیچھے چل کر ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل صدر قاری محمد اشفاق سعیدی وارڈ نمبر 12 میں میلاد النبی کے جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ، مخدوم قمر زمان قریشی ،حاجی نیاز جھکڑ ،شیخ احمد حسن ،شیخ عبدلرحٰمن،غضنفر سیہڑ،عبدالحمید جکھڑ سمیت سینکڑوں افراد موجود ہیں،قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنا کردار ادا کریانہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت تمام مسالک کے لوگوں کو اپنی اپنی مساجد میں تبلیغ کے لئے پابند کرے جبراء تبلیغ مسلط نہ کی جائے یہی امن پسندی کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا صحابہ نے بھی حضور ۖ کا میلاد منایا نزرانے لینے والے بے عمل بد کردار عا ملوں سے بچو لوگوں میں لڑائی جھگڑا کرانے والے اللّہ کے ولی نہیں بلکہ شعبدہ باز ہوتے ہیں،ایسے کام تو مرزا قادیانی نے بھی بہت کئے اللّہ کے ولیوں میں اتنی طاقت ہے کہ وہ قبروں سے مردے بھی زندہ کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلک اہل سنت ہی سچ ہے۔