محکمہ موسمیات کی مون سون الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی جاگ نہ سکی

Rain

Rain

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کی مون سون الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی جاگ نہ سکی کراچی کے30بڑے برساتی نالوں کی صفائی شروع نہ ہوسکی سابق کمشنر کراچی بھی برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پت ہٹا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خصوصاً کراچی میں شدید بارش کی پیشنگوئی اور اس حوالے سے الرٹ جاری کردی لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تاحال برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا آغاز نہیں کیا اور کراچی کے 30بڑے نالے کلری ،پکچر،گجر نالہ ،چکورہ نالہ ،اورنگی نالہ گولڈن ٹائون نالہ ،محمود آباد جیسے اہم نالے تاحال صفائی سے محروم ہیں۔

ماضی میں 10کروڑ کی رقم شہر کراچی کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر دیئے گئے تھے لیکن نالوں کی صفائی نہ ہوسکی اور اب ایک بار پھر بلدیہ عظمیٰ کراچی نالوں کی صفائی کے نام پر 10کروڑ کی رقم کی منتظر ہے اور اس کی بندر بانٹ کی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اپنی 9میں سے 6گریپ مشین خراب پڑی ہے اور کرائے پر مشنری لینے کے نام پر 10کروڑکی رقم کو ٹھکانے لگا یا جائیگا ۔واضح رہے کہ شہر کراچی کے تمام نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے نکاسی آب کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے حالیہ دنوں جاری کیئے گئے۔

مون سون الرٹ میں تیز اور زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کے مطابق بارشیں ہوئی تو شہر کراچی برساتی پانی میں ڈوب جائیگا اور شہر کراچی کے عوام شیدید مشکلات سے دو چار ہوجائینگے۔