محکمہ موسمیات: جڑواں شہروں، بلوچستان، فاٹا کے چند مقامات پر بارش کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں سورج اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم آج شام اور رات کو کوئٹہ، مکران، قلات، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشنگوئی ہے۔ اس دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جسکی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔