محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Rain Weather

Rain Weather

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ اور اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے.

تیز بارش کے باعث بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوں, گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.