میٹرو بس پر تنقید کرنے والے منہ چھپاتے پھرتے ہیں،شہباز

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹروبس پر تنقید کرنے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، اورنج لائن منصوبے کے متاثرین کو معاوضےکی ادائیگی میں پورا انصاف برتیں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ، منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے عمل کی وہ خود نگرانی کریں گے،کسی کا حق نہیں مارا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سےبلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمال دینی اور رؤف مینگل نے ملاقات کی جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کی خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔