میکسیکو کا سب سے بڑا منشیات فروش دوسری مرتبہ جیل سے فرار

Elchapo

Elchapo

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) جوکوئین گزمین جس جیل سے فرار ہوا ہے اس کا شمار میکسیکو کے انتہائی سخت ترین قید خانوں میں ہوتا ہے۔

جوکوئین گزمین نے انتہائی نگرانی والی اس جیل سے فرار کے لئے ایک طویل سرنگ استعمال کی جس میں میں سیڑھیاں اور روشندان بھی ہیں۔ جیل کے سیکیورٹی حکام کے مطابق گزمین نہانے کے بہانے فرار ہوئے۔ جس کوٹھری میں انھیں رکھا گیا تھا وہاں کی تلاشی لی گئی مگر وہ خالی تھی۔

خیال رہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر سرنگیں بھی بنا لیتے ہیں۔ گزمین کی تلاش کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں قریب موجود ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔