میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانی گرفتار

Mexico

Mexico

نیویارک (جیوڈیسک) میکسیکوسے امریکا میں داخل ہونے والے 2 پاکستانیوں کو دہشتگردوں سےتعلق کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق محمدعظیم اور مختار احمد کی 20ستمبر کو گرفتاری سرحدی پیٹرولنگ پرتعینات اہلکاروں نےکی تھی۔ سین ڈیگوکے جنوبی علاقے سے حراست میں لیے گئے دونوں پاکستانیوں کی عمریں قریباً 20برس ہیں اوردونوں کاتعلق گجرات سےہے۔

امریکی ڈیٹابیس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختاراحمد کا تعلق ایک مشتبہ دہشتگرد سے ہے ۔جبکہ مختارعظیم سےمتعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک غیرملکی حکومت نے اس سے متعلق معلومات انٹیلی جنس مقاصد کے لیے امریکا سےشئیرکی تھی ۔

امریکی اخبارکے مطابق عظیم اورمختار جولائی کےآخرمیں پناماپ ہنچے تھے۔ دونوں کے خلاف امیگریشن سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔